کئی پیچیدہ بیماریوںکے باوجود زندگی کو مسکرا کر گزارنا چاہتی ہوں۔ اسماء عباس

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر سے قبل بھی وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ابھی تک بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں 20 سال سے ذیابیطس ہے جب کہ ان کے سروائیکل میں اسکریو اور پلیٹ بھی لگے ہوئی ہے۔اسما عباس نے حال ہی میںنجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سمیت اہل خانہ اور خصوصی طور پر اپنی بیٹی اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا بھر کی ماں اور بیٹی میں خصوصی تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کا اور ان کی بیٹی زرا نور عباس کا تعلق کچھ زیادہ ہی مضبوط اور حساس ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ متعدد بار بیٹی کو سمجھاتی رہتی ہیں کہ اب وہ بڑی ہوجائیں اور بہت ساری چیزیں خود کرنا سیکھے، کبھی وہ ان کیپاس ہوں یا نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ زارا نور عباس ان سے اتنی محبت کرتی ہیں کہ وہ ان کی بات ہی نہیں سمجھ پاتی اور سوال کرتی ہیں کہ کیا مطلب کہ کبھی وہ ان کے پاس ہوں گی یا نہیں ہوں گی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب انہیں بیٹی سے زیادہ قریبی تعلق سے ڈر لگنے لگا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ اب وہ زارا نور عباس سے دور دور رہنے لگیں تاکہ وہ ان کے بغیر بھی رہنا سیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں