45

کائنات میں سب سے عظیم گھرانہ اہل بیت کا ہے

کمالیہ ( نامہ نگار ) میاں اسد الرحمان سابق وفاقی وزیر مملکت مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں دین اسلام کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ محرم الحرام کا مہینہ امام حسین علیہ اسلام اور آپ کے خاندان کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ کائنات میں سب سے عظیم گھرانہ اہل بیت کا ہے نواسہء رسول امام حسین علیہ اسلام نے دین اسلام کی سربلندی اور اللہ پاک کے حکم کی تعمیل کے لیے خاندان کے ہمراہ ایسی قربانی دی جس کا تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ امام عالی مقام نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر اسلام کو زندگی و تابندگی بخشی۔ حق و صداقت کی راہ میں امام حسین کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے۔ محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ امام عالی مقام نے یزید کو ایسی شکست دی کہ آج اُس کا کوئی نام لیوا نہیں ہے۔ خانوادہء اہلبیت کا نام صبح قیامت تک کائنات کے افق پر چمکتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں