کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام افطار ڈنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسری سالانہ محفلِ ذکر و نعت اور افطار ڈنر خیروبرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ نورانی محفل میں ذکرِ الہی کی معطر ہوائیں چلیں، نعتِ رسول ۖ کی گونج سے قلوب منور ہوئے، اور اہلِ محبت نے روحانی سکون پایا۔ 70 سے زیادہ افراد باہم معذوری ((مردوخواتین) اور ان کے اہلِ خانہ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض بلال حسین خیال(فرد باہم جسمانی معذوری)نے بخوبی سرانجام دیئے۔حافظ صابر فاروق (فرد باہم جسمانی معذوری)نے تلاوت قرآنِ پاک سے حاضرین کے دِلوں کو منور کیا، نعتِ رسولِ مقبول عمر فاروق انصاری، عبدالسمیع، وقار علی(افراد باہم جسمانی معذوری)انے پیش کی۔ خطیبِ محفل مولانا حافظ محمد عثمان نے نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا اور اس بات پرزور دیا کہ معذوری ظاہری نہیں بلکہ اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا نہ کرنا اصل معذوری ہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم کس چیز کا شکر ادا کریں ہم تو تنگ بہت ہیں۔ یہ سوچنے سے پہلے اپنے ارد گرداللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں پر نظر ڈال لیں۔ دنیاوی آسائشوں کے لئے اپنے سے نیچے موازنہ کریں اور عبادات کرنے کے لئے اس سے موازنہ کریں جو آ پ سے زیادہ اللہ پاک کی عباد اور شکر ادا کرتا ہے۔ مخیر حضرات بھی اپنے وسائل ایسے افراد پر سرف کریں جو کوئی کاروبار یا محنت کر کے اپنی زندگی بندلنا چاہتے ہوں۔ محفل میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد سلیم، حاجی محمد یوسف، محمد پرویز، شہباز علی،حکیم راشد حبیب، میاں فیاض محمود، ڈاکٹر عقیل، عبدالرحیم اور عمر حیات بٹ، ذکیہ، نازیہ عثمان نے شرکت کی۔ کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے صدر ذیشان مرتضی، حارث جاوید، وقاص پرویز، شاہد حبیب، محمد موحد، قیصر سرور، زین طارق اور ارحم شاہد نے خدمت کے فرائض سر انجام دیئے۔ محفل کے اختتام پرمستحق افراد باہم معذوری کوراشن اورویل چیئرزبھی دی گئیں۔ تمام شرکا کیلئے افطارڈنرکابھی خصوصی انتظام کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں