34

کاتھولک کمیشن کے ز یر اہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) کاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی فیصل آباد کے ز یر اہتمام ” امن و رواداری کے فروغ میںمذہبی و سماجی رہنمائوں کا کردار” کے موضوع پر ایک بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کا مقصد امن رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا پیار محبت اور اخوت کے پیغام کو پاکستانی معاشرے میں فروغ دینا تھا۔اس امن کانفرنس میںمختلف مسالک کے مسلم و مسیحی مذہبی رہنما، سیاسی و سماجی کارکناں کے علاوہ ،تاجران، اساتذہ ، طلبہ اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔امن کانفرنس میں تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت ، فادر خالد رشید عاصی،فادر توفیق یونس ،فادریعقوب یوسف ،شاہد انورایڈووکیٹ ،علامہ ریاض کھرل ،پیر خرم سیفی، علامہ غلام اکبر ساقی، سید حسنین شرازی،مولانا سکندر حیات ذکی،بشپ شمس پرویز،علامہ منشا سالک، صاعقہ کور،شاہین انتھنی ،میاں ندیم احمد، ڈاکٹر عبدالحفیظ ،پروفیسر انجم پال ، فادر اکرم گل و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین امن کانفرنس نے کہا کہ ہمیں اپنے منفی رویے یعنی بے راہروی ، کینہ پروری ،حسد ، لالچ، غضب ، تفرقے ، جدائیاں اور بدعتوں کو ترک کرکے امن و سلامتی،پیا رو محبت اور ترقی و خوشحالی کے روشن پہلوؤںکو اجاگرکرنا چاہیے اور معاشرے میں ان مثبت پہلوئوں کا پرچارکرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں