کاجول اور ٹوئنکل کھنہ ایک ساتھ بطور میزبان ناظرین کے سامنے آنے کیلئے تیار

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ پہلی بار ایک ساتھ بطور میزبان ناظرین کے سامنے آرہی ہیں۔ ان کا نیا چیٹ شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل بلاشبہ اس سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہے اور ٹیزر نے اس کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیزر میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کو دلچسپ انداز میں ناظرین سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ویڈیو میں جھلکیاں دی گئی ہیں کہ شو میں صرف گلیمر نہیں بلکہ کھری باتیں، حقیقت پر مبنی گفتگو اور ہلکی پھلکی گپ شپ بھی شامل ہوگی۔یہ غیر اسکرپٹڈ سیریز معروف پروڈکشن ہاس بانیجے ایشیا کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اس میں بھارتی سنیما کی چند سب سے بڑی شخصیات مہمان کے طور پر مدعو کی جائیں گی۔ پروگرام میں شائقین کو صرف رسمی بات چیت نہیں بلکہ دل سے کی جانے والی باتیں، بے ساختہ قہقہے اور دلچسپ انکشافات سننے کو ملیں گے۔پرائم ویڈیو انڈیا کے ڈائریکٹر اور ہیڈ آف اوریجنلز نکھل مدھوگ نے بتایا، یہ شو عام سیلیبریٹی چیٹ شوز سے ہٹ کر ہوگا۔ یہاں ناظرین کو تازگی بھری، بے ساختہ اور تفریح سے بھرپور گفتگو سننے کو ملے گی۔ کاجول اور ٹوئنکل کی متضاد مگر ایک دوسرے کو مکمل کرتی شخصیات شو کو مزید رنگین بنائیں گی۔ٹو مچ کا مقصد صرف مہمانوں کو پیش کرنا نہیں بلکہ کاجول اور ٹوئنکل کو ایک منفرد، بے ساختہ اور بے باک انداز میں سامنے لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں