8

کارسواروں نے 2خواتین کو بچے سمیت اغواء کر لیا

گوجرہ ( نامہ نگار)پا نچ کار سواروں نے دو خواتین کو چار سا لہ بچے سمیت اغوا کرلیا ۔ چک نمبر 427 ج ب کے مشتاق احمد نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بہو ئیں نائلہ بی بی ، رما ں بی بی اور چار سا لہ شہروز دیگر گھر وا لو ں کے ہمراہ سوئے ہو ئے تھے کہ پا نچ مسلح افراد گھر میں گھس گئے اور دیگر اہل خا نہ کو حراسا ں کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر رما ں بی بی ، نائلہ بی بی اور چار سا لہ شہروز کو زبردستی اغوا کرلیا کا رو ں میں سوار ہوکر فرار ہو گئے ملزمان جاتے ہوئے گھر سے 45 تو لے زیورات بھی لو ٹ کرلئے گئے صدر پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں