کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (سپورٹس نیوز) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو کارلوس الکاراز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسری مرتبہ اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف ٹینس کھلاڑی جیری لہیکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں