1

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،آر پی او سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ کاروباری افراد قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کمیونٹی پولیسنگ اور عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، سیف سٹی منصوبے کے ذریعے متعدد مقدمات ٹریس ہو رہے ہیں اس لیے تمام کاروباری مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین انجمن آڑھتیاںغلہ منڈی رجسٹرڈ انصاف گروپ رانا طیب خاں کی خصوصی دعوت پر غلہ منڈی کے وزٹ کے موقع پر آڑھتیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ایس پی اقبال ٹائون سعید احمد، ڈی ایس پی فیکٹری ایریا وسیم فراز، ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا مغفور، وائس چیئر مین شیخ محسن ،صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلی حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ میاں محمد اشرف ،میاں سعید، ساجد گیلانی، رانا فخر الزماں، اعجاز جٹ، غلام مصطفی، یونس جمال رحمانی، علی ریاض منج، رانا سجاداور دیگر سینئر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آر پی او نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے،غلہ منڈی کے لئے پولیس سیکورٹی اور پولیس کے دروازے ہمہ وقت کھلے رکھنے کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے منڈی میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک وارڈن اور ضرورت پڑنے پر پولیس چوکی کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی سردار محمد منڈی وزٹ پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب سے سہیل اختر سکھیرا نے چارج سنبھا لا ہے نہ صرف شہر میں جرائم کنٹرول ہو گئے ہیں بلکہ منشیات کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس کیساتھ جلد ایک ای او یو سائن کریں گے جس میں پولیس کے شہداکی فیملیز ،غازیوں اورپولیس ملازمین کے لئے خصوصی کارڈ پر غلہ منڈی کا سامان جس میں چینی ،گھی ،دالیں، آٹا اور دیگر سامان مارکیٹ سے انتہائی کم ریٹوں پر مہیا کریں گے،انہوں نے چلڈرن ہسپتال سے اغوا ہونے والی دو ماہ کی بچی صرف 24گھنٹوں میں بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کرنے پر فیصل آباد پولیس کا بے حد شکری ادا کیا اور کہا کہ کپتان اگر اچھا ہو تو باقی ٹیم بھی ضرور محنت کرتی ہے ۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے نہ صرف عوام بلکہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منڈی کی 40سالہ تاریخ میں پہلا پولیس افیسر ہے جس نے نہ صرف منڈی کا وزٹ کیا بلکہ تاجروں کے مسائل بھی حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی طرف سے آر پی او سہیل اختر سکھیرا کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں