کاروباری تنازعات،3تاجروں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات، چالاک ملزمان تین تاجروں سے 3کروڑ کی رقم لے اڑے۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہوسکے۔ تفصیل کے مطابق ناولٹی پل کے نیچے فش کا کاروبار کرنے والے تاجر فاروق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے جاننے والے ملزم عبدالرزاق کے ساتھ مچھلی کا کاروبار کرتے ہوئے95من فش ایک کروڑ 20لاکھ میں خریدی، بعد ازاں لیت و لعل کے بعد بدلے میں چیک دیا جو کہ کیش نہ ہو سکا، سول لائن کے تاجر سجاد کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم سعد شفیق نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ65لاکھ کی رقم حاصل کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بینک سے کیش نہ ہوسکا علاوہ ازیں ریلبازار کے تاجر احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عثمان رفیق عرف گورے نے 15لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں