کاروباری تنازعات،4شہریوں کیساتھ سوا8کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ سوا 8کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی شکیل خان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طابش نے 20ہزار من گندم خریدنے کا سودا 4کروڑ 70لاکھ میں طے کیا۔ طے پایا کہ گندم اٹھانے پر 2کروڑ 35لاکھ کی رقم لیکر بقایا رقم بعد میں ادا کی جائے گی۔ ملزم نے گندم لیکر 2کروڑ 35لاکھ کا چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ فیکٹری ایریا ٹاٹا بازار کے تاجر عدیل کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم سلیم اختر سے 2کروڑ’ 68لاکھ مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ جڑانوالہ کے عنصر سے ملزم انیس الرحمان نے کاروبار کیلئے 50لاکھ اور مدینہ ٹائون کے عمران سعید سے ملزم عباس نے 40لاکھ کی رقم لیکر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں