کاروباری تنازعات،4شہریوں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 4شہریوں کو کنگال کر دیا’ رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ملت کالونی کے رہائشی مسعود احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شہباز سے مقامی کالونی میں 5مرلے کا پلاٹ کا سودا 50لاکھ میں طے کر کے رقم ادا کر دی، رجسٹری کروانے کا کہا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ سمندری کے رہائشی یاسر ارسلان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ملزم راحیل نے کاروبار کیلئے 25لاکھ لیکر واپس نہ کئے۔ ریلبازار کے تاجر عدیل کا کہنا ہے کہ ملزم مبین وغیرہ نے لاکھوں کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔ علاوہ ازیں شہناز بی بی نے بتایا کہ نوسرباز اشرف وغیرہ نے لاکھوں کی رقم حاصل کر کے مکان دیا نہ رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں