کاروباری تنازعات،4شہریوں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 4شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ، ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی ،مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق بابر چوک کے رہائشی حسان نے بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اکبر علی نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر دو کروڑ کیرقم حاصل کی ، بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیاجو کہ جعلی نکلا، غلام محمد آباد کے عمران کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے کاروبار کیلئے 40لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے راجہ جبران نے بتایا کہ اس کے واقف کا ر ملزم عامر نے40لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، علاوہ ازیں سول لائن پولیس کو درخواست دیتے ہوئے نیاز علی نے بتایا کہ ملزم وقاص نے 24لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں