کاروباری تنازعات،5تاجروں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 5تاجروں کیساتھ ایک کروڑ سے زائد کا فراڈ’ مال واپس کیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ بلال گنج کے تاجر شہزاد حسین نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شفیق نے 35لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا، سول لائن پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مقامی تاجر عثمان باری کا کہنا تھا کہ ملزم شہزاد نے کاروبار کیلئے 21لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، غلام محمد آباد کے محمد بلال نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ارسلان ظفر نے 17لاکھ روپے مالیت کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ فیکٹری ایریا کے تاجر احمد حسن سے بھی ملزم شہزاد 15لاکھ اور مریدوالہ کے علاقہ 211 گ ب کے عبدالغفار سے ملزم رحمان نے ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد کی جمع پونجی ہتھیالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں