کاروباری تنازعات ،4شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4 شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے’ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے احمد شاہد نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم ندیم نے 80لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ غلام محمد آباد صدر بازار کے حسن شاہ کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم عبدالستار نے 68لاکھ 77ہزار کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ نثار کالونی کے شاہد نصیب نے بتایا کہ ملزم احمد نے سولر سسٹم لگوانے کا سودا 85لاکھ میں طے کیا، 15لاکھ کی رقم ادا کر کے 70لاکھ کی رقم ادا نہ کی، بار بار تقاضا کرنے کے باوجود ادا نہ کی۔ علاوہ ازیں 67 ج ب کے رہائشی اسلم نے بتایا کہ اس سے ملزم نعیم نے 25 لاکھ کا کپڑا خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں