کاروباری تنازعات پر3تاجروں کیساتھ7کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا3تاجروں کیساتھ 7کروڑ سے زائد کا فراڈ’پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق کارخانہ بازار کمرشل پلازہ کے تاجر احسان اکرم نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزمان گاہے بہ گاہے مال لیتے رہے اور جب ان کے ذمہ 6کروڑ95لاکھ کی رقم نکلی تو رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکار ی ہوگئے،پیپلز کالونی کے رہائشی کاشف نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شفیق نے11لاکھ سے زائد رقم حاصل کرکے اسکے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا جبکہ ابوبکر نامی تاجر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فیضان نے ساڑھے دس لاکھ کی کار خریدنے اور رقم کے بدلے میں چیک دیا جوکہ بینک سے کیش نہ ہوسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں