کاروباری تنازعات ‘3شہریوں کیساتھ سوا دو کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 3شہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ’ رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ 226 رب کے رہائشی بابر نواز نے پولیس کو دی جانیوالی میں بتایا کہ اس نے ملزم سے ایک کروڑ 40لاکھ میں ڈالہ خریدا’ بعدازاں ڈالہ کی رجسٹریشن کروانے کا کہا تو لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے نام نہ کروایا جس پر ڈالہ واپس کر کے رقم کا مطالبہ کیا تو رقم دینے سے انکاری ہو گیا۔ جبکہ گلبرگ پولیس کو درخواست گزارنے والے قمر گلزار نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم سجاد نے کاروبار کیلئے 40لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں سمندری کے رہائشی عابد حسین کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم یوسف نے کاروبار کیلئے ساڑھے 34لاکھ کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں