کاروباری جھگڑے،6تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 6تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ روڈ کے تاجر ہردیت سنگھ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا واقف کار ملزم احسن نے کاروبار کا جھانسہ دیکر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ کی رقم حاصل کی، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے کہ بوگس نکلے۔ پیپلزکالونی کے توقیر احمد نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم آفتاب نے 50لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ ہلال روڈ کے رہائشی عبداﷲ نے سول لائن پولیس کو بتایا کہ ملزم ذیشان نے کاروبار کیلئے 45لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ بٹالہ کالونی کے علاقہ نصیر احمد کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان اصغر نے کچھ عرصہ قبل 25لاکھ’ کارخانہ بازار کے تاجر زاہد سے ملزم علی خالد نے ساڑھے دس لاکھ اور سرکلر روڈ کے تاجر صغیر احمد سے ملزم زین نے 10لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں