کاروباری طبقے کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) فروٹ و سبزی منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اڑھتیوں کو مالکانہ حقوق کے لیٹرز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر منور حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مالکانہ حقوق کی فراہمی کو حکومت پنجاب کا مثبت اور عوام دوست اقدام قرار دیا اور کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے فروٹ و سبزی منڈی کے اڑھتیوں کو مالی تحفظ اور کاروباری استحکام حاصل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے، جبکہ کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی نے حکومت پنجاب کے کاروباری طبقے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔بعد ازاں، وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں