25

کاروباری فنانس اسکیم کیلئے 70 ارب کے بلاسود قرضے (اداریہ)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس اسکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار اسکیم کے لیے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں 70ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے پنجاب میں پہلی بار آسان کاروبار کارڈ اور فنانس اسکیم سے 108371 بزنس پرموٹ ہوئے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 203 خواتین’ انٹرپرینیور کو کاروبار کیلئے ایک ارب 82کروڑ روپے لون جاری کئے ایگریکلچر سیکٹر کو 403 ارب’ ٹریڈ سیکٹر کو 33.8 ارب’ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو 4.27 ارب مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز کو 6.3 ارب روپے کے لون دیئے گئے’ مریم نواز شریف کی آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں بھی 90ارب روپے کے لون ملیں گے مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار میں آسانی اور معاشی فروغ کیلئے 4 سپیشل سکیمیں شروع کی گئی’ شمالی پنجاب’ وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ آسان کاروبار کی علیحدہ علیحدہ اسکیموں کا آغاز کیا گیا، ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آسان کاروبار اور ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز کا اجراء کیا گیا جس سے 5کروڑ تک بلاسود لون ملے گا مریم نواز کی منفرد آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت 104131 کارڈز جاری کئے گئے آسان کاروبار کارڈ اسکیم سے 44ارب روپے کا ریکارڈ لون دیا گیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آسان فنانسنگ کا مقصد پنجاب میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم نواز شریف کا وژن ہے کاروبار بڑھے گا تو مزدور کا چولہا چلے گا چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پاتی ہے پنجاب میں کاروبار کا بہت پوٹیشنل ہے” بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں” آسان کاروبار کارڈ فنانس اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباروں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے صرف چھ ماہ کی قلیل مدت کے دوران 70ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت دوسرے مرحلے میں 90ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام ہے اس حوالے سے شمالی پنجاب’ وسطی اور جنوبی پنجاب کے لیے بلاسود قرض دینے کیلئے علیحدہ علیحدہ اسکیمیں شروع کی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار اور آسان فنانس اسکیم کے تحت لاکھوں افراد مستفید ہوئے جن میں ٹرانسپورٹ’ ٹریڈ’ مینوفیکچرنگ ایگری کلچر سیکٹر ودیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد شامل ہیں بلاشبہ پنجاب میں کاروبار بہت پوٹیشنل اور چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ کے عوام کیلئے جتنے بھی منصوبے یا اسکیمیں متعارف کرائی ہیں ان سے عوام مستفید ہو رہے ہیں جو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت اربوں روپے کے لون دیئے جا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 90ارب روپے کے قرضے دینے کے پروگرام ہے جو لوگ پہلے مرحلے میں لون حاصل نہیں کر سکے وہ بھی ذاتی بزنس کیلئے حکومت سے بلاسود قرضہ حاصل کر کے اپنا روزگار چلانے کیلئے اسکیم سے ضرور مستفید ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں