کاروباری معاملات،3تاجروں کیساتھ سوا تین کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) کاروباری معاملات پر چالاک افراد نے 3تاجروں سے سوا تین کروڑ ہتھیا لئے،منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، جڑانوالہ روڈ کے رہائشی ساجد نے پولیس کو دیئے جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم احمد نے کاروبار کرنے کیلئے 1کروڑ 87لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی بدلے میں 80لاکھ کا چیک دیا وہ بھی بنک سے کیش نہ ہوسکا حاجی آباد کے تاجر فیصل نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ریاض نے73لاکھ کا مال لیکر رقم کے بدلے چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، علاوہ ازیں غلام محمدآباد کے محمد محمود نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم منان نے اس سے 70لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں