کاروبار آسان بنانے کیلئے ٹیکس ریشنلائزیشن کمیٹی قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کی طرف سے کاروبار کو آسان بنانے اور حکومت و کاروباری برادری کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے کے لئے ”ٹیکس ریشنلائزیشن کمیٹی” قائم کردی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد صوبائی اور مقامی حکومت کے ٹیکسیشن ڈھانچے کا ازسرنوجائزہ لیناہے۔اس ضمن میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد کمیٹی کے کنونیر ہونگے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کو کمیٹی کا سیکرٹری/ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی،صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ،چیئرمین ایپٹپما با ملک محمد اکرم،سابق چیئرمین ایپبوما APBUMAعارف احسان ملک،زونل چیئرمین پی ایچ ایم اے احمد افضل اعوان اور سابق سینئر نائب صدرچیمبر آف کامرس چوہدری طلعت محمود شامل ہیں۔کمیٹی ڈویژن میں انڈسٹریز کوموجودہ مقامی اور صوبائی ٹیکسوں کے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے علاوہ ٹیکسوں کے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار پر اثرات کی رپورٹ مرتب کرے گی۔علاوہ ازیں این او سیز ودیگر اجازت ناموں کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا۔کمیٹی انڈسٹریز کو ٹیکسوں میں ریشنلائزیشن کے لئے اپنی سفارشات بھی فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں