کاروبار میں منافع کالالچ دیکر3شہریوں کو کنگال کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 3شہریوں کو کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی تیمور الحسن نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اعظم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 40لاکھ کی جمع پونجی حاصل کر کے واپس نہ کی، جبکہ کوتوالی روڈ کے جنید نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اسد علی نے 10لاکھ سے زائد رقم حاصل کی اور غلام محمد آباد کے رہائشی نفیس احمد نے بتایا کہ ملزم راشد نے 5لاکھ کا مال لیکر واپس نہ کیا۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں