کاروبار میں منافع کا لالچ ،6شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں کے ڈیڑھ لاکھ ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی نقیب حسن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عظیم نے 22لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی’ پیپلزکالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ ملزم فرحان سے 22لاکھ 70ہزار کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، جمیل آباد کی عظمیٰ اصغر سے ملزم اسلم نے 43لاکھ لیکر واپس نہ کئے’ 67 ج ب کے افتخار نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم جاوید نے کاروبار کیلئے 28لاکھ کی رقم لیکر غائب ہو گیا۔ جیل روڈ کے رہائشی یٰسین نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم شہزاد نے کاروبار کیلئے ساڑھے 12لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ کوتوالی پولیس کو متاثرہ شخص عنصر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شہزاد نے 10لاکھ ادھار لیکر واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ 203 گ ب کی حاجرہ سے بھی ملزم رمضان نے 10لاکھ کی رقم ادھار لیکر ہڑپ کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں