کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر2شہریوں کیساتھ7کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 2شہریوں کیساتھ 7کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ پیپلزکالونی کی رہائشی حافظہ عائشہ کاشف نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان فہد خالد وغیرہ کیساتھ مشترکہ کاروبار کیلئے 4کروڑ 25لاکھ کی رقم انویسٹمنٹ کی۔ ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ جبکہ چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب کے رہائشی محمد ریاض کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم سیف نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر اس سے دو کروڑ 70لاکھ کی رقم حاصل کی۔ حسب معاہدہ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں