کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر3شہریوں کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان کا کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر3شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ،منافع دیا نہ رقم واپس کی،مطالبہ کرنے پر رقم کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق رضا آباد کے رہائشی عمیر نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طارق پرویز نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ ساڑھے17لاکھ کی رقم حاصل کی،بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ اصرار کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، جبکہ سمن آباد کے صغیر نے پولیس رپورٹ میںبتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احسان نے کاروبار کیلئے74لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے علی حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم عمر زمان نے17لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تاہم پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں