فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 3شہریوں کے 3کروڑ ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے رہائشی صفدر حسین نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم فاضل حسین نے کاروبار کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ جبکہ 204 چک کے حسنین نواز نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اعظم نے ایک کروڑ 30لاکھ میں اراضی کا سودا کیا اور 20لاکھ ادا کر کے بقیہ رقم ایک کروڑ 10لاکھ کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہوسکا۔ علاوہ ازیں لیاقت ٹائون کے حیدر خان نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم زاہد محمود نے کاروبار کیلئے 38لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ بعدازاں لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔



