کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر4شہریوں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع میں لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ، منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے رہائشی ذیشان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم مزمل نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 80لاکھ کی رقم حاصل کی ۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ گلبرگ کے رہائشی علی رضا کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم نے 45لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ ریلبازار کے تاجر عامر علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم زین مصطفی نے 40لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کے عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم ساجد نے 22لاکھ کی رقم لے اُڑا۔ بعدازاں مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں