فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں نقصان پر 64سالہ شخص نے گلے میں تیز دھار آلے سے گلے کو کاٹ کر خود کشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد گلی نمبر5کے64سالہ شخص غلام حسین ولد غلام مرتضیٰ کو کاروبار میں نقصا ن ہوا جبکہ اس سے رقم لینے والوں نے جینا دوبھر کردیا تھا’ اس نے معاشی حالات سے تنگ آکر گلے میں چھری پھیر کر خود کشی کی کوشش کی،اہل خانہ نے غلام حسین کو خون میں لت پت دیکھ کر فوری طور پر الائیڈہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشا ں ہیں
4