فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار اور مکان خریدنے کا جھانسہ دے کر3شہریوں سے سوا کروڑ سے زائد رقم ہتھیالی۔رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جو کہ بوگس نکلے،پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،گلبرگ کے رہائشی خرم شیراز نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم مزمل حسین نے کاروبار کیلئے22لاکھ 50ہزار روپے کی رقم حاصل کی حسب معاہدہ رقم واپس نہ کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ اسلم گنج کے ارشد نے بتایا کہ ملزمان نذیر احمد سے60لاکھ میں مکان خرید کر دی بعدازاں ملزمان نے قبضہ دیا نہ رقم واپس کی،جھنگ روڈ کے تاجر خادم حسین نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزمان نے53لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیے جو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکے جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے پر مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
6