کاروبار کا جھانسہ،ملزمان نے5شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 5شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا، رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی قاسم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شاہ زیب نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 20لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، پیپلز کالونی نمبر2بابر چوک کے رہائشی مجاہد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نعیم نے 22لاکھ، حاجی آباد کی عیشہ نور سے ملزم علی نے منافع کا لالچ دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لیے، ڈجکوٹ روڈ کے رہائشی انور خان کا کہنا ہے کہ ملزم تجمل نے اور سمندری کے دلاور خاں کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا کاروبار کی باتوں میں لگا کر عمر بھر کی جمع پونجی لے اڑے۔ بعد ازا ںمنافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں