کاروبار کا جھانسہ ،6افراد کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 6شہریوں کیساتھ تین کروڑ سے زائد کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، سمندری کے مقصود احمد سے اس کے واقف کار ملزم ابرار حسین نے کاروبار کیلئے 78لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ 192 گ ب کے عمر سلیم سے ملزم شہزاد نے 44لاکھ رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ جڑانوالہ کے اسامہ سے ملزم عمران نے 41لاکھ کی رقم لیکرواپس نہ کی، آفتاب ٹائون کے روحیل سے ملزم خرم نے 33لاکھ کا مال لیکر جعلی چیک تھما دیا۔ مدینہ ٹائون کے صلاح الدین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نے 18لاکھ 60ہزار کے چاول لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا۔ 253 رب کے رانا محسن کو 40لاکھ’ پیپلزکالونی کے نوید سے ملزم اسد نے 25لاکھ اور مدینہ ٹائون کے شہزاد سے ملزم ارسلان 14لاکھ کا پلاسٹک دانہ کے 134 بورے خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں