23

کاروبار کا جھانسہ دیکر 3شہریوں سے 77 لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تین شہریوں کے 77لاکھ روپے ہتھیا لئے’ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری یوسف نے بتایا کہ ملزمان نجمہ پروین وغیرہ نے جعلی فرد اور دستاویزات تیار کر کے سائل کے نام مکان کی رجسٹری کروا کر 34لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی’ رجسٹری جعلی ثابت ہونے پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کروا دیا۔ ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عرفان مقبول نے بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم بدالسمیع نے ساڑھے 15لاکھ کا مال لیکر جعلی چیک تھما دیا، اسطرح مقامی تاجر واجد علی نے کہا کہ اسکے واقف کار ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ساڑھے 27لاکھ روپے وصول کر کے بدلے میں جعلی چیک دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں