فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان نے 4 تاجروں کے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی ۔ رقم کا تقاضا کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے ۔تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی کے رہائشی روحیل صدیق نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ واقف کار ملزم اکبر حیات نے کاروبار کے لئے 70لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ فوارہ چوک کے قاسم سہیل کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم ابوبکر نے 25لاکھ لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا ۔ نشاط آباد کے حذیفہ خالد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نواز نے کاروبار کاجھانسہ دیکر30کی رقم خرد بر دکر لی۔ منصور آباد کے عاصم نے بتایاکہ چالاک ملزم زبیر نے پولٹری ویسٹ کے کاروبار کے لئے 12لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ ملزمان سے متاثرین نے رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جوکہ بینکوں سے کیش نہ ہو سکے۔
12