کاروبار کا جھانسہ ‘5شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کے ساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ، تفصیل کے مطابق فاروق آباد کے رہائشی اسحاق نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس نے غالب سٹی میں مکان کا سودا ملزمان حسن لطیف وغیرہ سے 82لاکھ میں کیا تومکان کے بدلے میں ملزمان نے چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، ضیاء ٹائون کے رہائشی غلام صابر کا کہنا ہے کہ وہ پولٹری میڈیسن کا کاروبار کرتا ہے، واقف کار ملزم علی کو خام مال خریدنے کیلئے45لاکھ کی رقم دی جو کہ رقم لیکر رفو چکر ہو گیا193ر۔ب کے پراپرٹی ڈیلر سحرغفار نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم زاہد کاروبار کیلئے 60لاکھ کی رقم لے اڑا،سمن آباد کے ثاقب حسین سے ملزم وقار نے 15لاکھ اور منٹگمری بازار کے تاجر افضل سے ملزم اشفاق نے ساڑھے تیرہ لاکھ کا جعلی چیک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں