7

کاروبار کم ظاہر کرنے پر سزا اور جرمانہ ہوگا،FBR

اسلام آباد(بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کردیا۔ترمیمی سیلز ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیاہے ۔ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا، جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، غلط دستاویزات کا چھپانا یا ٹیکس ریونیو کو نقصان کا باعث بننے والی دستاوایزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کے زمرے میں آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق جان بوجھ کر غلط دستاویز فراہم کرنے والے شخص پر 25 ہزار روپے یا سالانہ چوری شدہ ٹیکس کی رقم کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا جائیگا، اسے اسپیشل جج قید کی سزا بھی دے سکے گاجو 5 سال تک ہو سکتی ہے جب کہ ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری کی صورت میں قید کی سزا 10سال تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں