کاروبار ی تنازعات پر5تاجرو ں کیساتھ 4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا5تاجروں کیسا تھ 4کروڑ کا فراڈ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق منٹگمری بازار کے تاجر حبیب احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم منصور نے اڑھائی کروڑ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، ریلبازار کے تاجر ریاض کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم ہارون سے کاروبار کے لئے73لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، سمندری کے رہائشی فیاض حسین کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سلیم نے کاروبار کیلئے ساڑھے 32لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے عدنان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم آدم ملک نے 25لاکھ کا نام لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار کے تاجر عمران نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم منیر نے12لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے جعلی چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے جعلی چیک کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں