19

کارکن یکسر نظر انداز،ن لیگ کی مقبولیت کے گراف میں مسلسل کمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں بنے 3ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود پارٹی کارکنوں کو سرکاری اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا’ میاں محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے باوجود ہماری شنوائی نہ ہونا حیران کن ہے، لیگی کارکنوں نے گلے شکوے شروع کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) وفاق اور صوبہ پنجاب میں برسراقتدار آئی تو لیگی کارکنوں کو بڑی امید تھی کہ اب وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرینگے مگر اب حالات کچھ ایسے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی، الیکشن ہارنے والے امیدواروں کو بھی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ انہیں مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ وہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں مگر فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ابھی تک انہیں کہیں ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکا’ لیگی کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کرنا ان میں مایوسی پھیلنے کا سبب بن چکا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اس صورتحال کا نوٹس لیں اور لیگی کارکنوں کو سرکاری اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں