کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،4سالہ بچہ جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 4سالہ بچہ جاں بحق میاں بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے،حادثہ جڑانوالہ لاہور روڈ اڈا چکو موڑ سٹاپ پر پیش آیا، تفصیلات کے مطابق واربرٹن کا رہائشی علی شیر اپنی اہلیہ ماریہ، بیٹوں 4سالہ باسط علی، 2سالہ عبات علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ لاہور روڈ پر اڈا چکو موڑ کے قریب تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 4سالہ بچہ باسط علی جاں بحق ہو گیا جبکہ میاں بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں