کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،5افراد شدید زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق بھوانہ کے علاقہ جھنگ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افرادشدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا جہاں ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے میں زخمی افراد کی شناخت50سالہ عشرت بی بی،55سالہ بلقیس بی بی،65سالہ محمد ایوب،14سالہ عثمان اور 17سالہ حسن کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں