کار اور ٹرالر میں تصادم،ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق

نوشہروفیروز(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔علی احمد کے والد غلام محمد کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گائوں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد، اس کے بھائی افضل، افضل کی بیوی رخسانہ، اور دونوں بیٹیاں خدیجہ اور آمنہ شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، علی احمد کی بیوی شبیراں اور بیٹی اسما بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔میتیں ان کے آبائی گائوں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں