11

کار کی ٹکر سے اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ای اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔حادثہ اسلام آباد میں ایران ایونیو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹریکل اسکوٹی کو ٹکر ماری جس پر دو لڑکیاں سوار تھیں جنکی شنا خت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔ گاڑی کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی ہونیوالی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں