کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کمالیہ(نامہ نگار)گرڈا سٹیشن کے نزدیک کار اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ بہلول والاسے 27 سالہ نوجوان دلشاد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اس دوران گریڈ اسٹیشن کمالیہ کے نزدیک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں