کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ عبداللہ پل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ اسلام نگر کا رہائشی اسد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ عبدللہ پل پر پہنچا تو عقب سے آنے والی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں