کاشتکاروں سے لیرز لینڈ لیولرز کے حوالے سے درخواستیں طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے زراعت میں موثر پانی کے استعمال کے پروگرام کے تحت 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع(ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 6 لاکھ روپے فی لیزر یونٹ سبسڈی دی جا ئے گی۔اہل درخواست گزاروں کی الاٹمنٹ بذریعہ شفاف قرعہ اندازی ہوگی۔اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار/ سروس پروائیڈرز 26 جنوری2026 تک مکمل درخواستیں بمعہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی) کے دفترمیں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈان لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی)یا ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات و راہنمائی کیلئے کاشتکار / سروس پروائیڈرز دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99200757پر بروز سوموار تا جمعہ کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں