کاشتکاروں کیلئے نئی سکیم ”اپنا کھیت،اپنا روزگار”کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے اپنی زرعی زمین حاصل کرنے اور کاشتکاری کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نئی سکیم “اپنا کھیت، اپنا روزگار” کا اعلان کیا ہے،پانچ ایکڑ تک زرعی زمین ایک ہزار روپے سالانہ کرائے پر 10 سالہ لیز پر دی جائے گی۔بورڈ آف ریونیو نے اس مقصد کے لیے زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے قواعد و ضوابط فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق زمین صرف کاشتکاری کے لیے مختص ہوگی؛ رہائشی یا کمرشل استعمال کی سختی سے پابندی ہوگی۔الاٹی کو خود زمین پر کاشتکاری کرنا ہوگی اور اسے ملکیتی حقوق حاصل نہیں ہوں گے۔چھ ماہ تک کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں لیز منسوخ کر دی جائے گی۔درخواستیں آن لائن پورٹل اور متعلقہ دفاتر کے ذریعے وصول کی جائیں گی، اور الاٹمنٹ کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے کی جائیگی ۔ کامیا ب درخواست گزاروں کو ترقیاتی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ایک خاندان سے صرف ایک فرد اہل قرار دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین اور پہلے سے مستفید افراد سکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔لیز کی مدت ختم ہونے پر زمین حکومت کو واپس کرنی ہوگی، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں بغیر معاوضہ زمین واپس لینے کا اختیار حکومت کے پاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں