62

کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے ، مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں گندم سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا ء کی تجویزپر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ مسلم لیگ(ن) کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے۔ عام آدمی کے مسائل کا بھی احساس ہے، سستا آٹا دینا چاہتے ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ گندم پر سبسڈی سے ماضی میں حکومت کو 630 ارب روپے گردشی قرض کا بوجھ اٹھانا پڑا۔ گردشی قرضے پر سالانہ 80 ارب روپے مارک اپ ادا کرنا پڑا۔حکومت پنجاب نے 8 ماہ میں 469 ارب روپے قرض ادا کر دیا ہے۔ اجلاس میں سوشل پروٹیکشن اور ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور زرعی اجناس کی پیداور میں اضافے پر غوروخوض کیا گیا۔ صوبائی وزرا ء بلال یسین، عظمی زاہد بخاری، عاشق کرمانی،صوبائی مشیر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم بی آر،سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں