55

کاشتکارگندم کی کٹائی کے بعد بھوسے کوآگ مت لگائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ کاشتکار بھائی گندم کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ مت لگائیں کیونکہ صحت مند معاشرے اور انسانی صحت کے لئے ماحول کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ کے علاوہ زمین میں موجود نامیاتی مادہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر کا استعمال کریں۔پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 ء اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ (سموگ کا سد باب اور روک تھام) قوانین 2023 ء کے تحت سموگ کو فضائی آلودگی قرار دیا گیا ہے لہذا دھان،گندم،مکئی اور دیگر فصلات کی باقیات مڈھوں کو آگ لگانا پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین کی دفعہ 7 کے تحت قانوناََ جرم ہے۔اسکی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں