کاشت کاروں کیلئے بڑا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے 3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک گندم ذخائر کے حوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، پنجاب نے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پالیسی دی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت کسانوں سے 30لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، 3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدللہ آج 35ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس میں پری کوالیفائی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں