کاشف نواز رندھاوا کی دعوت پر امام مسجد نبویۖ کی پاکستان آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالم اسلام کی ممتاز مذہبی وعلمی شخصیت مدرس مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم، امام مسجد قباء وامام مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم الشیخ خالد احترام حفظ اﷲ کی پاکستان تشریف آوری’ ممتاز مذہبی وسیاسی راہنما کاشف نواز رندھاوا کی دعوت پر فیصل آباد تشریف لائے اور پُروقار تقریب میں شرکت کی اور بتایا کہ وہ گزشتہ 38برس سے مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم میں قرآن وحدیث کی تعلیمات دے رہے ہیں۔ کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ ہمیں ان کی میزبانی کا شرف اعزاز کی بات ہے اور انشاء اﷲ الشیخ خالد احترام حفظ اﷲ کی سرپرستی میں قرآن مجید اور صاحب قرآن مجید کی تعلیمات اور ترویج واشاعت کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیا ہے۔ اﷲ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ خداوند کریم اس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے ہمارے مال’ ہماری اولاد اور صلاحیتوں کو قبول فرمائے۔ رب العالمین کے قرآن پاک کے احکامات ورحمت اللعالمین کے فرمان عالیشان پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے ہماری راہنمائی ومدد فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں