کاش!مریم نواز کراچی آجائیں مومنہ اقبال نے خواہش ظاہر کردی

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت بہتر ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کی کراچی میں موجودگی کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔مومنہ نے وائرل کلپ میں نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال میں کافی بہتری آچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں